کرکٹکھیل

کھیلپاکستانی کرکٹرز ٹی 10 لیگ میں شرکت کریں گے

ٹی ٹین لیگ کے اولین ایڈیشن میں کئی پاکستانی پلیئرز ایکشن میں نظر آئے تھے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ایک ٹیم خریدی مگر میڈیا میں تنقید کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئے تھے، البتہ وہ بطور سفیر ایونٹ کا حصہ بنے، پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائزکے مالک اس لیگ سے وابستہ ہیں، گذشتہ برس پہلے ایڈیشن کو پی سی بی نے مکمل سپورٹ کیا جس پر خاصی تنقید بھی سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق اس بار لیگ سے ماضی جیسا قریبی تعلق نہیں رکھا جائے گا، بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے پوچھا تھا کہ اگر وہ لیگ کیلیے پلیئرز ریلیز کرے تو انھیں اعتراض تو نہیں، اس پر بیشتر نے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اسی لیے بورڈ ٹی ٹین لیگ میں اپنے پلیئرز کو بھیجے گا،اس حوالے سے منتظمین کی جانب سے باقاعدہ درخواست بھی آئی ہے، پی سی بی نے لیگ حکام کو مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ بھیج دیا جس پر جلد دستخط ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ایونٹ کا 29 نومبر سے7 دسمبر تک یو اے ای میں انعقاد متوقع ہے، اس وقت تک پاکستانی ٹیم آسٹریلیا و نیوزی لینڈ سے اپنی سیریز مکمل کر چکی ہوگی، اس بار لیگ میں13 کی جگہ 28 میچز ہوںگے، 2 نئی ٹیمیں کراچیئنز اور ناردرن واریئرز بھی شامل کی گئی ہیں، یوں اب شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہو چکی ، سری لنکن ٹیم اب نئے نام راجستھانی ہیروز کے نام سے شامل اوراس میں دنیا بھر کے کرکٹرز کوجگہ ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + eighteen =

Back to top button