بین الاقوامیکرکٹکھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

دبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔نئی ریکنگ کے مطابق بھارت 121 پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کو 3۔1 سے شکست دیکر اپنی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر لی ، جنوبی افریقہ کے پوائنٹس 117 ہیں ۔نیوزی لینڈ 102 پوائنٹس کیساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا بھی 102 پوائنتس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔انگلینڈ 97 پوائٹنس کیساتھ پانچویں ،سری لنکا 95 پوائنٹس کیساتھ چھٹے جبکہ پاکستان 88 پوائنٹس کیساتھ ساتویں ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں ،بنگلہ دیش 71 پوائنٹس کیساتھ نویں جبکہ زمبابوے 1 پوائنٹ کیساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + one =

Back to top button