کرکٹکھیل

انگلینڈ اور بھارت کے مابین فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائیگا، سیریز 1-1سے برابر

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں(کل)منگل کو لیڈز کے مقام پر مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، بھارت نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم چھائی رہی اور اس نے مہمان بھارت کو 86رنز سے ہرا کر سیریز 1-1سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن ون ڈے میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے

کی توقع کی جا رہی ہے۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Back to top button