کرکٹکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ،خوش نصیب کھلاڑیوں کے نام جاری،میچ فیس میں 20فیصد اضافہ ،نئی ای کیٹگری بھی متعارف ،جونیئر کھلاڑیوں کو بھی معاوضہ ملے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں 25سے 30فیصد جبکہ میچ فیس میں 20فیصد اضافہ کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں نئی ای کیٹگری بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جونیئر پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔اے کیٹگری میں اظہرعلی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابراعظم، محمد عامر، بی کیٹگری میں محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، سی کیٹگری میں محمد عباس، وہاب

ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری، شان مسعود، عماد وسیم، ڈی کیٹگری میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین، حسین طلعت اور ای کیٹگری میں بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف، میر حمزہ شامل ہیں۔

Back to top button