بین الاقوامی

چین اور روس کاشمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار

چین اور روس نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا، جبکہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر سخت پابندیاں برقرار رکھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین اور روس نے شمالی کوریا کے حوالے سے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو امن کوشش کا انعام دیا جائے۔دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ پو مپیو نے اقوام متحد ہ کو درخواست کی کہ وہ شما لی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے۔اس حوالے سے

امریکی وزیر نے سلامتی کونسل کو شمالی کوریا سے مذاکرات پر بریفنگ بھی دی۔ امریکی سفیر نکی ہیلے کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے پر سہولتیں دی جا سکتی ہیں۔

Back to top button