کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

 دسمبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

Back to top button