کاروبار

’’سوزوکی کمپنی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘‘ مہران وی ایکس اور وی ایکس آر کی قیمت میں کتنے ہزاروںکا اضافہ کر دیا گیا ، گاڑی کی خرید عوام کی پہنچ سے دو ر نکل گئی

لاہور( این این آئی )سوزوکی پاکستان کی جانب سے رواں سال کے دوران تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے کمپنی کی جانب سے اس بار بھی قیمتوں میں اضافے کے لیے روپے کی قدر میں کمی کو جواز بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پہلے ہی اپنے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا ہے جن کا اطلاق یکم جون 2018 سے ہوگا۔کمپنی نے سوزوکی مہران وی ایکس کی قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ
کیا ہے اور اب وہ 7 لاکھ 9 ہزار کی بجائے 7 لاکھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح مہران وی ایکس آر 7 لاکھ 62 کی بجائے 7 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی راوی کی قیمت بھی 30 ہزار روپے سے اضافے سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 لاکھ 56 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔بولان کی قیمت پہلے 7 لاکھ 84 ہزار روپے تھی ، اب وہ 30 ہزار روپے اضافے کے بعد 8 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوئفٹ این اے وی -ایم ٹی کی قیمت 14 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار روپے، سوئفٹ این اے وی-اے ٹی کی قیمت 15 لاکھ 41 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب وہ 14 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب وگی، اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر وی ایکس ایل اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمتوں میں بھی 30، 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور وہ بالترتیب 11 لاکھ 94 ہزار روپے اور 11 لاکھ 4 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔اس سے پہلے کمپنی نے رواں سال یکم جنوری اور پھر یکم مارچ کو اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + eleven =

Back to top button