کرکٹکھیل

ویمن ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوالالمپور(آئی این پی ) ویمن ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے، ثنا میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز

بنائے۔ ثنا میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے لیکن روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − six =

Back to top button