پاکستان

ن لیگ کو بڑا جھٹکا،

سزا یافتہ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا خط میں نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل نامی تنظیم کی جانب سے لکھا گیا خط کی کاپی الیکشن کمشن۔پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا اخبارات اور سوشل میڈیا پر پذیرائی کی جارہی ہے خط میں قانونی نقطہ

اٹھایا گیا ہے کہ سزا یافتہ مجرموں کی میڈیا پر تشہیر آئین کے آرٹیکل 9۔17۔ 19 کی خلاف ورزی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی مثبت تشہیر آئین اور قانون کے منشا کی خلاف ورزی ہے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا الیکشن کمشن پریس کونسل آف پاکستان نواز شریف سمیت دیگر مجرموں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرے خط میں استدعا کی گئی ہے مجرموں کی تشہیر نہ روکی گئی تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Back to top button