کھیل

نڈال نے آٹھویں بار ’اٹالین اوپن ٹائٹل‘ جیت لیا

میڈرڈ (این این آئی)اسپین کے رافیل نڈال نے دفاعی چمپئن الیگزینڈر زاریو کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔روم میں کھیلے گئے ٹینس ایونٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا سامنا، جرمنی کے الیگزینڈر زاریو سے تھا جہاں نڈال کے تجربے کے آگے زاریو بالکل ہی آف کلر نظر آئے اور وہ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔نڈال نے فائنل چھ ایک ، ایک چھ ،اور چھ تین سے جیت کر آٹھویں بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کامیابی کے بعد نڈال کافی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ بہت اہم
تھا ،انہوں نے جیسا سوچا ویسا ہی ہوا، ایک بار پھر اٹالین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین موقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + sixteen =

Back to top button