کرکٹکھیل

اینٹیگا ٹیسٹ، بنگلادیش اپنی پہلی اننگز میں تاریخ کے کمترین سکور43رنز پرڈھیر

ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین ٹوٹل 43رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین ٹوٹل 43رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لٹن داس 25رنز بناکر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچانے والے واحد کھلاڑی ثابت ہوئے، میزبان ٹیم نے ایکسٹراز میں کوئی رن نہیں دیا، کیمار روئچ نے 5اوورز میں 8رنز کے عوض 5شکار کیے، پیٹ کمنز نے 4اوورز میں 11رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کپتان ہولڈر کو 4.4 اوورز میں 10رنز کے بدلے 2وکٹیں ملیں۔مہمان ٹیم 18.4اوورز ہی

کھیل سکی،اننگز میں سب سے کم 26رنز پر آٹ ہونے کا منفی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام درج ہے، یہ واقعہ 25 مارچ1955 کو آکلینڈ میں انگلینڈ کیخلاف پیش آیا تھا، گذشتہ روز آخری اطلاعات آنے تک میزبان الیون نے جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے تھے۔

Back to top button