بین الاقوامی

مسجد الحرام میں کام کے دوران موبائل کرین گر گئی ، افسوسناک واقعہ کے ہر طرف افراتفری

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں ایک اورکرین حادثہ ہوا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرین آریٹر معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گورنر مکہ کے آفس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی کام میں مصروف ایک کرین کا حصہ اچانک گر گیا تاہم وہ جگہ نماز کے لئے وقف نہیں ہے اسی لئے زائرین سے بھی خالی تھی،حادثے کے نتیجہ میں کرین کا آپریٹر معمولی زخمی ہوا جس

طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔گورنر مکہ مکرمہ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وضاحت کی کہ حادثے کا مقام نماز کے لئے وقف نہیں تھا اور وہاں زائرین بھی موجود نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + fourteen =

Back to top button