کرکٹکھیل

ل راؤنڈر عمادوسیم کا انٹرنیشنل کیریئر خطرات سے دوچار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر عمادوسیم کا انٹرنیشنل کیریئر خطرات سے دوچار ہوتا دکھائی دے رہاہے یاکم از کم اسے ٹیم میں واپس آنے کیلئے سخت جدوجہد اور طویل انتظار کرنا پڑسکتاہے۔ ٹیم کا بہترین وننگ کمبی نیشن بن جانے کے بعد سلیکٹرزنے اسے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا جو فٹ ہوجانے کے بعد سلیکشن کیلئے دستیاب تھے۔ زمبابوے کے دورے کے لئے عمادوسیم کو ٹیم میں شمولیت کی امید تھی لیکن آل راؤنڈر کو اس وقت دھچکا لگا جب ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم میں لینے سے انکار

کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستان ٹیم کے اعلان کے بعد عماد وسیم نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور قومی اکیڈمی میں وہ کافی غصے میں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ عمادوسیم پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے لئے بطور کپتان کھیلتے ہوئے دبئی میں ایک کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پہلے وہ اپنی گردن اور پھرانگلینڈ میں ڈاکٹر ظفر سے گھٹنے کا علاج کراتے رہے تاہم وہ اب فٹ ہوگئے ہیں۔وہ اس وقت کینیڈا میں ناکام ٹی 20 لیگ میں قسمت آزما رہے ہیں۔30ون ڈے اور 25 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے 29 سالہ عماد وسیم اکتوبر میں سری لنکا کی سیریز کے بعد سے وہ پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔جن کا ستارہ گردش میں ہے۔ مکی آرتھر کی بھی ان کے بارے میں رائے مختلف ہے تاہم اسلام آباد سے کرکٹ کی ایک طاقتور شخصیت انہیں ٹیم میں واپس لانے کے لابنگ میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ ایک موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ عمادوسیم کو کپتان بنانے کا غورکررہاتھا اور دوسال پہلے جب پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو والدہ کی علالت کے باعث دورہ آسٹریلیا سے وطن واپس آناپڑاتھا تو پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے عماد وسیم کوہی قائم مقام کپتان بنانے کی تجویز دی تھی جو اس وقت کے چیئرمین شہریار خان نے رد کرکے کپتانی محمد حفیظ کو سونپ دی تھی۔

Back to top button