پاکستانکرکٹکھیل

”برصغیر کے لوگو تیار ہو جاﺅ کیونکہ۔۔۔“ افغانستان سے جیتتے ہی شعیب اختر نے ”کھلبلی“ مچا دی

 اشیاءکپ میں پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں شعیب ملک کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

اس شکست کے ساتھ ہی ناصرف تمام پاکستانیوں بلکہ سابق کرکٹرز کے ذہن میں بھی سب سے پہلا خیال بھارت کے ساتھ میچ کا آیا جس کا اظہار شعیب اختر نے بھی کر دیا اور کہا کہ ہر کوئی پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ دیکھنا چاہتا ہے، کیا آپ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو؟

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” ہندوستان کیخلاف بڑا میچ آ رہا ہے، برصغیر کے لوگ تیار ہو جائیں کیونکہ یہ ایک ’تھرلر‘ ہو گا۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت فائنل میچ بھی کھیلیں، کیا ہم نہیں چاہتے؟؟؟“

Back to top button