فٹبالکھیل

سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دےکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سینٹ پیٹرزبرگ: سوئیڈن نے فٹ بال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر 24 سالوں میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

سوئیڈن اس سے قبل 1994 میں امریکا میں ہونے والے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔

میچ میں مجموعی طور پر بال پر حکمرانی سوئٹزرلینڈ کی رہی تاہم پہلا اور واحد گول سوئیڈن کی جانب سے ایمل فورسبرگ نے 66ویں منٹ میں اسکور کیا۔

سوئیڈن کی جانب سے گول پر 12 جبکہ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے 18 شاٹس گول پر مارے گئے۔

سوئیڈن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔

Back to top button