صحت

سعودی خطیب نے رمضان میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی بڑی مشکل حل کردی

ریاض: شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز جامع مسجد کے خطیب شیخ زاید العتیبی نے کہا ہے کہ لوگ اپنے کردار و گفتار کی اصلاح کے لئے ماہ رمضان کے روزوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سگریٹ نوشی جیسی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں.

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطیب نے فرزندان اسلام کی سگریٹ نوشی کے نقصانات کی جانب مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس دان باقاعدہ سائنٹیفک تحقیقات کے ذریعے یہ ثابت کرچکے ہیں کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑے کے کینسر، گردے کے ضیاع، دل کی اہم رگوں کے امراض ، منہ و گلے کے کینسر اور دیگر اہم بیماریوں کا باعث بن رہی ہے. لاکھوں لوگ ہر سال سگریٹ کی لت کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ کہ سگریٹ چھوڑنے کے سلسلے میں عزم کا مظاہرہ کریں. دوسرا کام یہ کریں کہ پہلی فرصت میں سگریٹ ترک کرنے کی تاریخ اور وقت متعین کریں. تیسرا کام یہ کیا جائے کہ ایسے لوگوں کی صحبت ترک کردیں جو سگریٹ کے عادی ہوں. چوتھا عمل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دل کی گہرائی سے دعا کریں کہ وہ اس کام میں ان کی مدد کرے.

خطیب العتیبی نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو رمضان المبارک کے دوران ان چاروں ہدایات کی پابندی کرنے والے آخری روزے تک سگریٹ کی لت سے آزاد ہو جائیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 8 =

Back to top button