کرکٹکھیل

دورۂ زمبابوے آسان نہیں ہوگا ٗ سرفراز احمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورۂ زمبابوے آسان نہیں ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ قریب آگیا،امید ہے کہ سہ ملکی سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کریں گے، ٹوئنٹی 20کے دوران کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہماری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں جہاں ضرورت ہوکسی نئے کھلاڑی کو موقع دیتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے میں آسٹریلیا سے بھی مقابلہ ہوگا جو کمزور نہیں البتہ برے دور سے گزر رہی ہے، زمبابوے بھی اپنی

ہوم کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 481رنز بنائے گئے، اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں500 رنز بھی بنیں گے، انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولرعامر26 سال کے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑیں گے،احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا مجھے علم نہیں میڈیا سے ہی پتہ چلا ہے۔

Back to top button