کرکٹکھیل

شاہد خان آفریدی نے دل جیت لئ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپٹان شاہد خان آفریدی نے ڈیم فنڈ کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہد خان آفریدی نے اپنی طرف سے پانچ لاکھ جبکہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے چیف جسٹس کا یہ اقدام قابل تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے اپنا

کردار ادا کریں اور اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے ڈیم کی تعمیر کیلئے بنائے گئے فنڈ میں پندرہ لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ عطیے کی رقم وطن واپسی پر جمع کرادوں گا۔

Back to top button