پاکستان

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کے بعد بلیک لسٹ میں شمولیت،فیصلے کی گھڑی ،اگلے چند دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟پاکستان کی حکمت عملی سامنے آگئی

پاکستان نے دہشت گردوں کے معاون ممالک سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ذیلی ادارے ایشیاء پیسیفک گروپ (اے جی پی)کیلئے منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اقدامات سے متعلق حتمی رپورٹ اور ایکشن پلان تیار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق28 فروری کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام رواں سال جون میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے

بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایک وفد اگلے چند دنوں میں اے جی پی کے مشترکہ ورکنگ گروپ سے ملاقات کرنے بینکاک روانہ ہو جائے گا جس میں پاکستانی وفد منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کی تشکیل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے نے تیار کی ہے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایمنسٹی اسیکم کا اعلان کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کی ارسال کردہ ای میل میں پاکستان سے کہا گیا تھا کہ ایسی کسی بھی اسیکم سے پہلے ایف اے ٹی ایف کو مطلع کرنے کی ضرورت تھی۔دوسری جانب پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تحفظات کا جواب دیا کہ ایمنسٹی اسیکم میں ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے اس حوالے سے ایک سرکاری اعلیٰ عہدے پر فائز افسر نے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ جون میں شروع ہوگا اور حکومت نے جو ایکشن پلان تیار کیا اس کے تحت پاکستان کو مزید ایک سال درکار ہے۔علاوہ ازیں ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ بینکاک میں جو بھی شرائط طے کی جائیں گے انہیں انتظامی سطح پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ حکام کے مطابق ایکشن پلان کے نکات ایف اے ٹی ایف کے ساتھ زیر بحث ہوں گے تاہم اگلے مہینے تک تمام امور حمتی نوعیت اختیار کر جائیں گے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک عالمی ادارہ ہے جو جی سیون (G۔7) ممالک کے ایما پر بنایا گیا کہ جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی کرتا ہے تاہم پاکستان اس ادارے کا براہِ راست رکن نہیں ہے۔مذکورہ غیر سرکاری ادارہ کسی ملک پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات نہیں رکھتا لیکن گرے اور بلیک کیٹیگری واضع کرتا ہے۔اس حوالے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معانت فراہم کرنے والوں کے خلاف متعدد اقدامات اٹھائے ہیں تاہم یہ سوال کرنا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرے گا یا نہیں ‘یہ سوال سیاسی ہے۔وزارت خزانہ کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اٹھائے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوئے اور فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ تاحال 300 رپورٹ تشکیل دے چکا ہے اور ان تمام رپورٹس میں کوئی دہشت گردی سے متعلق حوالہ موجود نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 3 =

Back to top button