کرکٹکھیل

احمد شہزاد کو ایک اور جھٹکا، فیصلہ سنا دیا گیا

 قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 26 سالہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے ٗمثبت ڈوب ٹیسٹ آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نا صرف معطل کیا بلکہ دورہ زمبابوے کے لیے جانے والی ٹیم میں بھی شامل نہ کیا۔یہی نہیں قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں اور اب

انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے ٗاحمد شہزاد جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سینچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، ان کا نام پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ٗیاد رہے کہ احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کی وضاحت پر قانونی مشاورت سے اپنا جواب کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں ٗ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 3 سنچریاں ارو 4 نصف سنچریاں، ایک روزہ کرکٹ میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں جب کہ محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

Back to top button