انٹرٹینمنٹ

’آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

گزشتہ روز جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ اور لائٹ انگیل پروڈکشنز کے اشتراک سے بننے والی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ کے پہلے گانے ’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ کی ویڈیو جاری کی گئی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

فلم کے آئٹم سانگ کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی صرف چند گھنٹوں میں یوٹیوب پر اسے 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس گانے کی کوریوگرافی کے فرائض بالی وڈ کوریوگرافر فیروز خان نے انجام دیئے ہیں، جس میں مایا علی اور علی ظفر کو ایک ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتا ہے۔

Back to top button