بین الاقوامیکرکٹکھیل

بھارتی ٹیم نے فوجی کیپس پہن کر میچ کھیلا اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کیا کرنا چاہئے؟فواد چوہدری نے پی سی بی کو بڑا مشور ہ دیدیا

لاہور( آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )سے کرکٹ میچ کے دوران فوجی کیپ پہننے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہ کہ یہ کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینز گیم کوسیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پی سی بی بھی آئی سی سی میں باقاعدہ احتجاج کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیںروکا گیا تو پاکستان کو بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لینی چاہئیں تاکہ دنیا کو اس حوالے سے باور کرایا جاسکے۔

Back to top button
Close