صحت

کیا آپ اس سستی سوغات کے یہ فائدے جانتے ہیں؟


کھیرے تو ایسی چیز ہے جو سلاد کا حصہ تو ہوتی ہی ہے، اس کو ویسے کھانا بھی بیشتر افراد کو بہت پسند ہوتا ہے۔

کم کیلوریز والی یہ سبزی متعدد غذائی فوائد کی حامل ہوتی ہے، جیسے جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنا اور صحت کے لیے درکار قیمتی اجزاءفراہم کرتی ہے۔

اور اگر آپ کو سبزیاں کھانا پسند نہیں تو کم از کم کھیرے ضرور کھالیں گے جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

قبض کشا اور جسم میں پانی کی مقدار مستحکم رکھے
کھیرے فائبر اور پانی کا مثالی امتزاج ہیں، اس سبزی کا 95.2 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور 140 گرام کھیرے جسم کو 150 ملی لیٹر پانی فراہم کردیتے ہیں، دوسری جانب یہ جسم کو قبض سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں کیونکہ یہ مرض پانی کم پینے اور ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتا ہے تو جسم کو مناسب مقدار میں پانی اور نہ گھلنے والا فائبر فراہم کرنا اسے ہمیشہ دور رکھتا ہے۔

بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے بچاﺅ
کھیروں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ اس میں فائبر بھی موجود ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے غذائی پلان کے لیے اچھا اضافہ ہے۔ فائبر کے دیگر فوائد بھی ہیں جیسے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا اور بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنا وغیرہ۔

صحت مند جلد
کھیرے کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے مگر اس میں وٹامن سی اور caffeic ایسڈ بھی موجود ہے اور یہ دونوں جلد کو خارش سے بچاتے ہیں جبکہ سوجن کم کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ دونوں اجزاءپانی کو اکھٹا ہونے سے روکتے ہیں جس سے آنکھوں کی سوجن کم ہوتی ہے۔ اس میں ایک جز ایسا ہوتاہے جو جھریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، اب اس کے لیے انہیں ٹکڑے کرکے چہرے پر رکھ دیں یا روزانہ کھانا شروع کردیں۔

جسمانی وزن میں کمی
کھیروں میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور فائبر موجود ہوتا ہے، فائبر سے بھرپور غذا صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں، چونکہ کھیروں میں کیلوریز بہت کم ہے لہذا بہت زیادہ کھانے سے بھی کچھ زیادہ اثر نہیں پڑتا، بلکہ پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے، جس کے باعث بے وقت کھانے کی عادت پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔

بالوں کی نشوونما
کھیروں میں موجود سیلیکون اور سلفر بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے اچھا ذریعہ یہ ہے کہ کھیرے کا جوس نکال لیں اور اس میں پودینے کے چند پتوں اور گاجروں کا اضافہ کردیں، اس کا اثر بڑھ جائے گا۔

دل کی صحت بہتر کرے
کھیروں میں ایسے اجزاءموجود ہیں جو ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور خون کی شریانوں سے جڑے مسائل کے خلاف مزاحمت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کھیرے پوٹاشیم اور میگنیشم کی شکل میں ایسے منرلز جسم کو فراہم کرتے ہیں جو شریانوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 5 =

Back to top button