کرکٹکھیل

کپتان کوانتخابات سے قبل بڑی کامیابی مل گئی۔۔ایسی شخصیت ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئی کہ عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔سردار جعفر لغاری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا لغاری اور سابق سینیٹر سردار محسن لغاری بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔دونوں نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔گزشتہ

روز بھی ن لیگ کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔صاحبزادہ نذیرسلطان نے 2013 کے انتخابات میں میں آزاد حیثیت سے جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − eleven =

Back to top button