علاقائی

ڈیرہ غازی خان میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اہم تنصیبات پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی اہم تنصیبات پر رینجر تعینات کرنے کا فیصلہ۔ اس بارے میں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن میں ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے حکومت نے ڈویژن بھر کی اہم تنصیبات جن میں تونسہ بیراج‘ غازی گھاٹ پل‘ پارکو‘ کیپکو جیسے اہم پل اور ادارے شامل ہیں کی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی جی رینجر جنرل یعقوب علی نے ڈی جی خان ڈویژن کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی اور مذکورہ جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کی منظوری سے ان مذکورہ اہم تنصیبات پر رینجر تعینات کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =

Back to top button