انٹرٹینمنٹبین الاقوامیٹیکنالوجی

چاند پر بھارتی خلائی جہاز دیکھنے کا مودی کا خواب چکنا چور

نئی دہلی: رپورٹس کے مطابق بھارت کا چاند پر خلائی جہاز بھیجنے کا مشن ناکامی کا شکار ہوگیا جس کو دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسپیس ایجنسی کے مرکز پہنچے تھے۔

نریندر مودی کے ہمراہ بھارتی حکام بھی خلائی ادارے میں بھارتی خلائی جہاز چندرایان ٹو کے چاند پر اترنے کا انتظار کر رہے کہ اچانک چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر وکرم لینڈر سے اسپیس ایجنسی کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ کچھ وقت انتظار کے بعد مودی جی کو آگاہ کیا گیا کہ خلائی ادارے اور خلائی جہازچندرایان ٹو کے درمیان مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

خبر سننے کے بعد نریندر مودی بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ کو تسلیاں دیتے ہوئے مایوسی کے ساتھ اسپیس ایجنسی کے ہیڈکوارٹر سے روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روانگی سے قبل نریندر مودی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو گلے لگا کر تسلیاں دے رہے ہیں جو مشن کی ناکامی پر جذباتی ہے اور مسلسل روئے جارہے ہیں۔

معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا تاہم اس کا خلائی مشن بظاہر ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جب کہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں ۔

Back to top button