انٹرٹینمنٹپاکستان

پاکستان کے بارے میں متنازعہ بیانات دینے والے بھارتی اداکار رشی کپور کا عمران خان کی جیت پر حیرت انگیز ردعمل، ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

پاکستان کے بارے میں متنازعہ بیانات دینے والے بھارتی اداکار رشی کپور نے عمران خان کی تقریر پر حیران کن ردعمل دیا ہے، بھارتی اداکار رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو کچھ بھی کہا میں بھی گزشتہ دو دن سے ٹی وی چینلز پر وہی کہتا آ رہا ہوں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنے ملک کا میرے ملک سے تعلق بہتر بنا سکیں۔ واضح رہے کہ عمران خان

نے اپنے پہلے پالیسی خطاب میں کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ انڈیا مجھے ہالی ووڈ فلموں کے ولن کے طور پر پیش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم غربت ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں گے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑا ایشو کشمیر ہے۔

Back to top button