پاکستان

وزیراعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایسے بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق وزیراعظم نے ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کی پالیسی بنانے کا کہا ہے، یہ ایسے پاکستان کی طرف ایک اور قدم جہاں اولین ترجیح کمزور طبقہ ہے نہ کہ طاقتور اور دولتمند افراد۔

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بھی صدر مملکت سے ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔

ارسلان تاج نے اپنے خط میں صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرم ملک سے باہر جاسکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے۔

Back to top button