پاکستان

نواز شریف پر بھارت رقم منتقلی کا الزام، چیئرمین نیب کو طلب کرنیوالے ن لیگی رکن اسمبلی وقائمہ کمیٹی چیئرمین کے ساتھ کیا کام ہو گیا؟ تشویشناک خبر

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کاجلاس کمیٹی چیئرمین چوہدری محمد اشرف کو ہارٹ اٹیک کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اِن کیمرا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہونا تھا، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت رقم منتقلی کے الزام کی وضاحت کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل 16 مئی کو طلبی کے باوجود چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی
ے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے اور مصروفیات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے پیشی کے لیے مناسب وقت مانگا تھا، جسے کمیٹی نے قبول کرتے ہوئے انہیں 22 مئی کو دوبارہ طلب کیا تھا۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آج (22 مئی) کے اجلاس میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم اجلاس منسوخ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =

Back to top button