پاکستان

مسلم لیگ ن کو فیصل آباد سے بڑا جھٹکا

مسلم لیگ ن کو فیصل آباد میں بڑا دھچکا لگ گیا، اہم سیاسی خاندان نے پاکستان تحریک انصاف سے ناطہ جوڑ لیا، ساہی برادران نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جہاں قانونی مشکلات کا سامنا ہے وہیں ان کی جماعت کی سیاسی حمایتیں بھی دن بدن کم ہوتی جارہی ہیں، دو روز میں کئی اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

فیصل آباد کے اہم خاندان ساہی برادران نے ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیا، عمران خان سے ملاقات کے دوران ایم این اے غلام رسول ساہی اور افضل ساہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق ساہی برادران نے پی ٹی آئی چیئرمین کو فیصل آباد کے دورے کی بھی دعوت دے دی۔

کرنل (ر) غلام رسول ساہی این اے 75 فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی پی پی 52 فیصل آباد سے ایم پی اے کی نشست جیتے تھے۔

گزشتہ روز ملتان سے لیگی ایم پی اے مظہر عباس راں نے بھی عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، وہ پی پی 201 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب لیہ سے ایم پی اے قیصر عباس مگسی، اطہر مقبول اور ملک اکرم بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، شمولیت اختیار کرنے والوں کا پی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 2 =

Back to top button