انٹرٹینمنٹ

مایہ ناز اداکار اکشے کمار نیا اور منفرد کردار نبھانے کیلئے رضا مند ہوگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اکشے کمار ایک بار پھر سلوراسکرین پر ایک نیا اور منفرد کردار نبھانے جارہے ہیں۔ریما کگتی کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ کی نئی تاریخی اسپورٹس ڈرامہ فلم’’گولڈ‘‘ کی کہانی 1948میں ہونے والے ہاکی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ان کے مد مقابل بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار سلور اسکرین پرجلوہ گر ہوں گی۔دیگر کاسٹ میں گوہر خان،کنال کپور،امت سدھ،مونی رائے،ونیت کمار اور سنی کوشال بھی شامل ہیں۔واضح رہے

اکشے کمار کی فلم’’گولڈ‘‘ رواں سال 15اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Back to top button