کرکٹکھیل

لاہور قلندر نے رائزنگ اسٹار ایڈیشن تھری کے ٹرائلز کا اعلان کردیا،تیسرے ایڈیشن میں پاکستان کے کن علاقوں کے نوجوانوں کو موقع فراہم کیاجائیگا؟ تفصیلات جاری

لاہور(آئی این پی) لاہور قلندر نے رائزنگ اسٹار ایڈیشن تھری کے ٹرائلز کا اعلان کردیا، لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا ہے کہ تیسرے ایڈیشن میں گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت کے پی کے میں بھی نوجوانوں کو ٹرائلز کے مواقعے فراہم کریں گے۔چیئرمین فواد رانا نے بتایا کہ رائزنگ اسٹارز نے نوجوانوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اس لئے گگلت بلتستان اور فاٹا سمیت خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کی فرمائش پر ٹرائلز لئے جائیں گے جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کے مطابق ٹورنامنٹ میں پردیسی قلندر ٹیم بھی ان ایکشن دکھائی دے گی۔لاہور قلندر کے ایڈوائزر انضام الحق
اور مینٹور شعیب اختر نے رائزنگ اسٹارز پروگرام کو سراہا اور کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا اس سے بڑا پروگرام نہیں دیکھا۔رائزنگ اسٹارز ٹرائلز کا آغاز چھبیس جولائی سے گگلت بلتستان سے ہوگا جبکہ مظفرآباد، مردان، ایبٹ آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بعد لاہور میں ٹرائلز تیرہ، چودہ اور اٹھارہ اگست کو ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =

Back to top button