بین الاقوامی

قطری عازمین حج کیلئے نیا رجسٹریشن لنک جاری کردیا گیا

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے فریضہ حج کی ادائی کے لیے اپنی آن لائن رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کو روکنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن لنک بلاک کردیا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے قطری عازمین حج کے لیے نیا لنک جاری کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق قطر کی طرف سے مہیا کیا گیا آن لائن رجسٹریشن لنک بند کردیا گیا جس کے بعد نیا لنک فراہم کیا گیا ہے۔قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے حجاج

کے لیے ہرممکن آسانی اور فریضہ حج کی ادائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔

Back to top button