انٹرٹینمنٹ

عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کی چار بڑی فلمیں

عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کی چار بڑی فلمیں سینما گھروں میں رونقیں لگارہی ہیں، جن میں ‘سات دن محبت ان’، ‘وجود’، ‘نہ بینڈ نہ براتی’ اور ‘آزادی’ شامل ہیں۔

اداکار دانش تیمور فلم ‘وجود’ میں پائلٹ کے روپ میں جلوہ گر ہوئے، جبکہ فلم میں اداکارہ سعیدہ اپنا ڈیبیو کیا۔ بھارتی اداکارہ ادیتی نے بھی اس فلم سے لالی ووڈ میں انٹری دے دی۔

بھارتی تسلط کے خلاف ایک مجاہد کی کہانی لیے فلم آزادی بھی عید کی مٹھاس دوبالا کرنے آگئی۔

خاندانی رشتوں کی اہمیت پر بننے والی کامیڈی فلم ‘نہ بینڈ نہ براتی’ بھی شائقین کے دل جیتنے کو تیارہے۔ فلم میں میکال ذالفقار، علی کاظمی، نایاب خان، قوی خان اور محمود اختر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

نامور اداکار شہریار منوراور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ‘سات دن محبت ان’ بھی عیدالفطر پر شائقین کو کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 5 =

Back to top button