پاکستان

عمران خان کے تمام الزامات مسترد، اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کتنے ارب روپے کی بچت کی ، شہباز شریف نے کپتان کو کھلا چیلنج دے ڈالا

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بد دلی پھیلے گی،جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے، ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے لیکن جن لوگوں اور افسروں
ے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے کیوں کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی جب کہ ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔اس سے قبل شہباز شریف نیب کی جانب سے پنجاب میں کی جانے والی کارروائیوں پر تنقید کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 4 =

Back to top button