پاکستانکاروبار

عمران خان کی حکومت آتے ہی دنیا کی معروف ترین اور بڑی کمپنی نے پاکستان میں قدم رکھ دیا

 چین کی بڑی کمپنی علی بابا کی آن لائن اور موبائل پیمنٹ سروس علی پے رواں سال کے آخر تک پاکستان میں کام شروع کردے گی۔اس بات کا انکشاف ٹیلی نور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان نے کیا۔

علی پے چین سے تعلق رکھنے والا تھرڈ پارٹی موبائل اور آن لائن پیمنٹ پلیٹ فارم ہے اور صرف چین میں ہی روزانہ 80 کروڑ سے زائد صارفین اس کے ذریعے 85 لاکھ ٹرانزیکشنز کرتے ہیں ،ْاس طرح سروسز سے آپ کو خریداری کے بعد ادائیگی کرنے میں مدد ملتی ہے اور آن لائن کے ساتھ اسے سپرمارکیٹس وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسی لیے یہ کریڈٹ کارڈ کا متبادل بھی سمجھی جاتی ہے۔

Back to top button