تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز کے لیے داخلے جاری، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبر ہے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلے جاری ہیں،تمام پروگراموں کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے، فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کیے جاسکتے ہیں۔ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ایک سالہ ایم ایڈ، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرام شامل ہیں۔پیش کیے جانے والے دیگر تعلیمی پروگرامز میں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسسز،میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس، بی اے پروگرامز میں بی اے جرنل گروپ، بی اے ماس کمیونیکیشن، بی کام اور بی اے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ، چار سالہ بی ایس پروگرامز میںفزکس، کمپیوٹر سائنس اور اکائونٹنگ اینڈ فنانس ،بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرامز میں چار سالہ بی بی اے، اڑھائی اور ساڑھے تین سالہ ایم بی اے، ایم اے پروگرامز میں اسلامک سٹڈیز، عربیک ،ْ اردو، ایم کام، ایم ایس سی پروگرامز میں فزکس، پبلک نیوٹریشن، شماریات، معاشیات، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، ایم ایس/ایم فل پروگرامز میں عربیک، ماس کمیونیکیشن، کیمسٹری، ایم ایس کمیونٹی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن، پی ایچ ڈی پروگرامز میں فزکس، کیمسٹری، شماریات، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور ہسٹری شامل ہیں۔

 

ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ایک سالہ ایم ایڈ، ڈیڑھ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرام شامل

Back to top button