کرکٹکھیل

سن علی کو اپنے روایتی اندازجنریٹر سٹائل میں جشن منانا بھاری پڑگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو اپنے روایتی انداز جنریٹر سٹائل میں وکٹ کا جشن منانا آخر کار بھاری پڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹ حاصل کیں جبکہ پریشان کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب حسن علی نے ریان مرے کو بہترین انداز میں بولڈ کرنے کے بعد اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی کوشش کی اور اس دوران جھٹکے سے ہاتھ بلند کرنے کی وجہ

سے فاسٹ بالر کا پٹھا اور گردن کی نس کھنچ گئی ۔فاسٹ بالر حسن علی سے ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ لینے کی مبارکباد دینے کے بجائے اظہار ہمدردی کیا۔خیال رہے کہ حسن علی نے میچ میں 3زمبابوین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ،ان کی شاندار بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم صرف194رنز پر ڈھیر ہوگئی اور فخر زمان کی دھواں دار سنچری کی بدولت گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 9وکٹ کی شکست سے دوچار کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔

Back to top button