بین الاقوامی

’’ریحام خان کی نئی کتاب، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے؟ میں اب مزید جھوٹ نہیں بول سکتا، یہ سچ ہے۔ عمران خان میرا باپ ہے‘‘ معروف امریکی اداکارہ کے ٹویٹ نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا

ریحام خان کی عمران خان کے متعلق کتاب منظر عام پر آ چکی ہے اور آن لائن پڑھنے کے لیے دستیاب ہے، اس کتاب کے منظر عام پر آنے سے ایک بار پھر ہر طرف اس پر تبصروں اور خیالات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ریحام خان کی کتاب سامنے آگئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان سے پوچھ رہی ہے کہ کیا یہ سچ ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب میں مزید جھوٹ

نہیں بول سکتا، یہ سچ ہے، عمران خان میرا باپ ہے۔ امریکی کامیڈین کی یہ بات سن کر سوشل میڈیا صارفین ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

Back to top button