ٹیکنالوجی

دنیا کا سب سے جدید ترین کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کروا دیاگیا،اس فون میں ایسی کیا خصوصیات ہیں؟ ناقابل یقین انکشافات

کراچی ( این این آئی) دنیا کے سب سے پہلے triple camera اسمارٹ فون HUAWEI P20 Proکی رونمائی اعجاز آرٹ گیلری کی شاندار تصویری نمائش میں کر دی گئی۔ایونٹ میں HUAWEI کے ایمبیسڈرزکاکام پیش کیا گیا جنہوں نے ڈیوائس کی مدد سے پاکستان کی خوبصورتی کو دیکھایا۔ HUAWEI P20 Pro میں Self-learning AI technology کے ذریعہ فوٹوگرافی کا تجربہ فراہم کیا جاتا ہے۔اس کے کیمرے نے DxOMark کا سب سے زیادہ 109سکور حاصل کیا ہے جو کہ کسی بھی اسمارٹ فون کا سب سے بڑا سکور ہے ۔مہمانوں سے بات کرتے ہوئے ، منیجر ، HUAWEI Consumer Business Group ، بلیوکنگ

وینگ ، نے کہا” ہم اپنے ڈیزائین اور جدت میں بہتری لانے کے لیے فنکاروں سے حوصلہ افزائی لیتے ہیں۔ HUAWEI P20 Pro ، Leica کے ساتھ ہمارے اشتراک کو مضبوط بناتا ہے ۔triple camera ، اور طاقتور Artificial intelligence کے ساتھ آج صارفین اپنے اردگرد دنیا کی خوبصورتی کو بہت آسانی کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 7 =

Back to top button