پاکستان

تحریک انصاف کی چوہدری نثار کے ساتھ خفیہ ڈیل ہوگئی، کیا کچھ طے پایا؟

سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار ن لیگ کو چھوڑنے کو بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان ہیں، جو دو حلقوں این اے 59 اور این اے 63 میں ان کے مدمقابل ہیں، معروف صحافی کاشف عباسی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ حالانکہ غلام سرور خان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں مگر عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے مقابلے میں چوہدری نثار فتح حاصل کریں، کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ چوہدری نثار

انتخاب جیت کر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ بھی آزاد امیدواروں کو جیپ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔

Back to top button