پاکستان

تحریک انصاف کی حکومت نے 70سالہ تاریخ کے بڑے فیصلے کر ڈالے

تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخی فیصلے کرڈالے۔کابینہ کے اجلاس میں صدرمملکت،،وزیراعظم اورایم این ایزکے صوابدیدی فنڈزختم کردیے گئے۔۔وزیراعظم کے دوروں میں اپنا خصوصی جہازاستعمال کرنے پر پابندی،وزیر اعظم فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔

اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد تواترکیساتھ کابینہ کے اجلاس ہورہے ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کچی آبادی کے معاملات کودیکھنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس میں صوابدیدی فنڈز کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق پچھلی حکومتوں نے سرکاری خزانےکواپنی جاگیرکی طرح استعمال کیا۔ پچھلے سال نوازشریف نے 21 ارب روپے کے فنڈزاستعمال کیے جبکہ نوازشریف نے ایک سال میں 51 ارب روپے کے صوبدایدی فنڈزاستعمال کیے۔اسی طرح صدرمملکت نے8 سے 9کروڑ کا صوابدید فنڈزاستعمال کیا۔اس کے علاوہ اراکین اسمبلی کو بھی 21 ارب روپے جاری کئیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں خصوصی دوروں کے دوران وزیراعظم پر خصوصی طیارہ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔۔وزیراعظم دوروں میں اپنا خصوصی جہازاستعمال نہیں کریں گے جبکہ وہ فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کریں گے۔جن لوگوں کوبھی فرسٹ کلاس کی سہولت تھی وہ بھی ختم کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاناما پیپرزکے بعد نوازشریف جس جگہ جلسے میں گئے وہاں ایئرپورٹ اورموٹروے کا اعلان کردیا ،ہم ان منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب ،خیبرپختونخوامیں ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی فارنزک آڈٹ کی جائیگی۔ملتان،،اسلام آباد اورلاہورکے منصوبےپراربوں روپے خرچ کیے گئے۔ملتان،،اسلام آباد اورلاہورکے منصوبےپراربوں روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ضرورت ہوئی توایف آئی اےسےان منصوبوں سےمتعلق تحقیقات کادائرہ بڑھایاجائیگا۔انہوں نے مزید میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید پرلوڈشیڈنگ،،وزیراعظم نے تشویش کا اظہارکیا ہے جبکہ میٹروبسزبند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اگلا اجلاس وزیر اعظم نے منگل کو طلب کر لیا۔

Back to top button