انٹرٹینمنٹ

بھارتیوں کودہشتگرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکوسیزن3‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے امریکی ٹی وی شو’کوانٹیکو سیزن 3‘ کی گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی قسط کے باعث شدید مشکل میں ہیں۔ یکم جون کو نشر ہونیوالی قسط میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایاگیا تھا۔ جو نیویارک کے شہر مین ہٹن میں ہونیوالے پاک بھارت اجلاس میں نیوکلیئر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے اور اس سازش کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔اس قسط کے نشر ہونے کے

بعد معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا پریانکا ایسے شو میں کس طرح کام کرسکتی ہیں جس میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، بعض صارفین نے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے، جب کہ ٹوئٹر پر ’شرم کروپریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔بیتحاشہ تنقید اور بھارتیوں کے معتصب رویے کے بعد پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز معافی مانگتے ہوئے کہا’’کوانٹیکو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘‘واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کوانٹیکو‘کایہ تیسرا اور ا?خری سیزن ہے جس میں پریانکا چوپڑا ایف بی ا?ئی ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 4 =

Back to top button