کھیل

برسبین: ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو شرمناک شکست دے دی

پاکستانی ٹاپ آرڈر بلےباز دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوگئے، آسٹریلیا نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا، آسٹریلیا نے ایک اننگز میں580رنز بنائے، پاکستان 2 اننگز میں نہ بنا سکا، پہلی اننگز میں پاکستانی کھلاڑی 240 جبکہ دوسری اننگز میں 335رنز پر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 104 اور محمد رضوان 95رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے 4 اور مچل اسٹارک نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے 340 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، شان مسعود 42 اور افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس سے قبل کپتان اظہرعلی 5، حارث سہیل 8 اور اسد شفیق کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے تھے، بابراعظم نے شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

واضع رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنائے تھے، قومی ٹیم کا برسبین میں جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا، دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے باز بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کو شروع سے ہی سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلوی بلے بازوں نے پہلی اننگز میں 580 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا، میزبان بلے باز پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے، وارنر اور لبوشین نے سنچریاں اسکور کیں، جب کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا سکی تھی۔

Back to top button