Uncategorized

”ابھی ابھی آصف زرداری سے پوچھا کہ آپ کے دوست حامد میر نے جیو چھوڑنے سے قبل۔۔۔“صحافی اعزاز سید نے ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر خود ہی میدان میں آگئے ،سینئر صحافی نے جیو کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میر نے جیو کو چھوڑنے کے بعد اس کے سلامت رہنے کی دعا کردی۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اعزاز سید نے کہا کہ ابھی ابھی پارلیمینٹ ہاوس میں آصف زرداری صاحب سے آمنا سامنا ہو گیا میں نے پوچھا آپ کے دوست معروف صحافی حامد میر صاحب نے جیو چھوڑنے سے قبل آپ سے کوئی مشورہ نہیں کیا؟ سابق صدر بولے انہوں نے مجھ سے مشورہ نہیں کیا اگر کرتے تو انہیں جیو چھوڑنے کا مشورہ ہرگز نہ دیتا۔

اس پر حامد میر سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے اعزاز سید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو آپکے خیال میں کسی صحافی کو اپنی صحافت کا فیصلہ زرداری صاحب سے پوچھ کر کرنا چاہیئے؟آپ کو اچھی طرح پتہ ہے میں نے 10 اگست کو جیو کیوں چھوڑالیکن آپ درمیان میں زرداری صاحب کو لے آئے میں آپکو جواب دیکر جیو کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا اللہ پاک آپکو اور جیو کو سلامت رکھے۔

 

Back to top button