کھیلہاکی

چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسہ جاری ہے، ایونٹ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گرین شرٹس کی تیسری مسلسل ناکامی تھی۔

بریڈا میں جاری ایونٹ میں میزبان نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے گول پر بھرپور حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 ویں منٹ میں کیمپرمین رابرٹ اور پھر 29 ویں منٹ میں ورگا ویلنٹن نے گول کرکے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلادی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ بن سکا۔ چوتھے کوارٹر میں بھی نیدرلینڈز نے دو گول اسکور کیے جو وین ڈیم تھائس اور مرکو نے بنائے۔

یوں نیدرلینڈز نے 0-4 سے فتح سمیٹی جبکہ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم 28 جون کو ارجنٹائن کو خلاف میچ کھیلے گی۔

Back to top button
Close