پاکستان

میلسی، 2 بچیوں کی لاشیں کھیتوں سے برآمد

 میلسی میں دو بچیوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے شک کی بنیاد پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

میلسی کے نواحی علاقہ بستی چمن آباد میں مکتب سے قرآن پاک پڑھ کر گھر واپس آنے والی 5 سالہ فوزیہ اور 7 سالہ ثانیہ کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچیاں کل شام کو گھر جاتے ہوئے اغواء ہوئیں اور آج صبح مکئی کے کھیت سے لاشیں ملیں۔

ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں فرنزک ٹیموں نے نمونے حاصل کیے۔

پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھجوا دیں۔

میلسی پولیس تھانہ صدر نے گزشتہ روز اغوا کا مقدمہ درج کرکے اغواء میں مدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Back to top button
Close