علاقائی

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے لشاری والا جنگل میں پولیس کا سرچ آپریشن

 

مظفرگڑھ : گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے لشاری والا جنگل اور دریائے سندھ کے اطراف کچہ کے علاقوں میں کیا جا رہا ہے جہاں ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں پولیس کے 400 سے زائد افسران و ملازمان سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں سرچ آپریشن کا آغاز علی الصبح کیا گیا. آپریشن میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈز، ریورائن فورس، لیڈیز پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران و ملازمان شریک ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر جرائم۔پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گرینڈ سرچ آپریشنز سے مظفرگڑھ پولیس پہلے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر چکی ہے جہاں سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، گرینڈ سرچ آپریشن کوٹ ادو بھی اسی سلسلے ایک کڑی ہے، گرینڈ سرچ آپریشن میں جرائم۔پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی متوقع ہے

Back to top button
Close