کھیلہاکی

بھارت نے ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 4-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روایتی حریف بھارت نے ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 4-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔سابق اولمپین خواجہ جنیدنے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی کوچز لگانے کے نتائج بدترین کارکردگی کی صورت میں سامنے آنے لگ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف 0۔4سے شکست پاکستان کی بڑی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن درست فیصلے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ ہالینڈ میں گزارنے کے باوجود بھارت کے ہاتھوں شکست پر دکھ ہوا

ہے، بھارت سے بدترین شکست پاکستان ہاکی کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔خواجہ جنیدنے کہا کہ بھارت جیسی کمزور ٹیم سے پاکستان میچ جیت سکتا تھا ،غیر ملکی کوچ لگانے کے باوجود ٹیم میں کوئی نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مخصوص لوگوں کی بجائے سب کو بلا کر تجاویز لی جائیں۔

Back to top button
Close