انٹرٹینمنٹ

اداکارہ علیزے کو5ہزار تولہ سونے کے عوض شادی کی پیشکش

نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“کی اداکارہ (دعا) علیزے شاہ کو 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق نواب صادق محمد خان عباسی کے خاندان کے چشم و چراغ 60 سالہ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ عہد وفا میں کام کرنے والی 19 سالہ اداکارہ(دعا) علیزے شاہ سے شادی کی خواہش کا اظہارکردیا۔

شکیل عباسی نے کہا کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی، شادی نہ کیے جانے کے سوال پران کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند ہی نہ آئی تھی اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے والی لڑکی علیزے شاہ پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں اسے حق مہرکے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی مالیت تقریباً 44 کروڑ روپے بنتی ہے۔

Back to top button
Close